FREE SHIPPING FOR ALL ORDERS ABOVE RS 3,000/=
  • Email: info@rahbersbook.com
  • Call / WhatsApp: +92 305-5395233
  • Call / WhatsApp: +92 335-1368782
Select category
  • Select category
  • Amliyat o Taweezat
  • Biographies / Memoirs
  • Books On 30% OFF
  • Books On 40% OFF
  • Books On 50% OFF
  • Books On 60% OFF
  • Books On 70% OFF
  • Business / Marketing
  • Children
  • CSS / PCS / PMS / FPSC
  • English Collection
  • Essays
  • Grammar
  • Health & Fitness
  • History
  • Holy Quran
  • Law
  • Magazine
  • Novel / Fiction & Literature
  • Pakistaniat
  • Philosophy
  • Poetry
  • Politics & Social Science
  • Psychology
  • Religions Spirituality
  • Safarnama / Travelogues
  • Science
  • Self-Help Development
  • Short Stories
  • Sindhi Collection
  • Speech
  • Subjective Books
  • Tasawuf / Mysticism
  • Urdu Collection
Login / Register
0 Wishlist
0 Compare
10 items ₨ 4,475
Menu
10 items ₨ 4,475
Browse Categories
  • Holy Quran
  • CSS / PCS / PMS / FPSC
  • Biographies / Memoirs
  • Business / Marketing
  • Children
  • Grammar
  • Essays
  • Health & Fitness
  • History
  • Law
  • Magazine
  • Novel / Fiction & Literature
  • Pakistaniat
  • Philosophy
  • Poetry
  • Politics & Social Science
  • Psychology
  • Religions Spirituality
  • Safarnama / Travelogues
  • Science
  • Short Stories
  • Self-Help Development
  • Subjective Books
  • Tasawuf / Mysticism
  • Home
  • Coming Soon
  • Request A Book
  • Discounted
    • Books On 30% OFF
    • Books On 40% OFF
    • Books On 50% OFF
    • Books On 60% OFF
    • Books On 70% OFF
  • How To Pay
  • Delivery Charges
  • Contact Us
  • PDF To Print Book
“A History Of God” has been added to your cart. View cart
-30%
Click to enlarge
Home Novel / Fiction & Literature 1984 (URDU)
Auraq e Tarikh
Auraq e Tarikh ₨ 400 Original price was: ₨ 400.₨ 300Current price is: ₨ 300.
Back to products
Musadas e Hali
Musadas e Hali ₨ 600 Original price was: ₨ 600.₨ 420Current price is: ₨ 420.

1984 (URDU)

₨ 700 Original price was: ₨ 700.₨ 490Current price is: ₨ 490.

Compare
Add to wishlist
Categories: Books On 30% OFF, Novel / Fiction & Literature, Urdu Collection
Share:
  • Description
  • Additional information
  • Shipping & Delivery
Description

ایک قیامت تو خود ناول کا مصنف جارج آرول ہے۔ دوسری قیامت ابوالفضل صدیقی کو سمجھیے جنھوں نے اس کتاب کو اُردو میں پیش کیا ہے۔ صدیقی صاحب کا اصل افسوں تو ان کے افسانے ہیں، اس ترجمے کو زبان اور بیان کے اس سامری کی ادائے خاص جانیے۔

1984ء بڑا خطرناک ناول ہے، اس میں نام بھی ہیں، مقام بھی اور کہانی بھی… لیکن یہ سب مل کر انسان کے بنائے ہوئے ظالمانہ نظام کی نئی داستان سناتے ہیں۔ اس کی اصل تو اصل ہے، طرزِ ادا کا جواب مشکل سے نکلے گا۔ اسے پڑھ کر آپ کا ردِعمل کیا ہو گا، یہ بتانا ناممکن ہے، ممکن ہے کہیں آپ کو غصہ آئے کہیں محبت، کہیں خوف، کہیں نفرت… لیکن آپ اسے ختم ضرور کریں گے۔
جارج آرول نے یہ ناول 1949ء میں لکھا تھا۔ اس اکہتر برس کے عرصے میں اس ناول کی کئی لاکھ جلدیں صرف انگریزی میں فروخت ہو چکی ہیں۔ اس کا ترجمہ دُنیا کی پچاس سے زیادہ زبانوں میں ہو چکا ہے۔
ہم آپ کو اصل ناول سے دُور رکھنا پسند نہیں کرتے۔ وزارت الفت کے دلچسپ احکام، کمرہ نمبر 101 کے اسرار، ’’خیال خواں‘‘ مشین کے انکشافات، 4انگلیوں کو 5گننے کے طریقے، انشراح قلب کے تھانوں کا حال اس ذکر سے زیادہ دلچسپ ہے۔
اس ناول کو سچ پوچھیے تو عاشقانہ کہہ سکتے ہیں نہ حسرت موہانی کی زبان میں ’’فاسقانہ‘‘۔ اس کے تخیل اور تصور سے انکار نہیں ہو سکتا، اس کا سماجی اور سیاسی طنز بھی نمایاں ہے، کہیں نرم، کہیں گرم۔ مجموعی حیثیت سے یہ کتاب انسانی آزادی اور انسانی زندگی کا کیا تصور پیش کرتی ہے اس کا فیصلہ آپ خود ہی کر سکتے ہیں اور یہی فیصلہ صحیح بھی ہو گا۔

—

ہمارے عہد کے جید ادیب ابوالفضل صدیقی نے کیسی بے مثال کہانیاں لکھیں، ان کے ناول پڑھیے اور اَش اَش کیجیے۔ انھوں نے جارج آرویل کا شہرۂ آفاق ناول 1984 ترجمہ کیا۔ عجیب اتفاق ہے کہ یہ ناول انھوں نے 1957ء میں ترجمہ کیا۔ اس وقت انہیں شاید گمان بھی نہ ہوا ہو کہ 1958ء میں یہ عذاب ہمارے یہاں بھی نازل ہو گا۔ مطلق العنان جمہویت کی اندھیریاں ہماری آنکھوں پر چڑھا دی جائیں گی اور ہم کولہو کا بیل بن کر یہ نعرے لگاتے رہیں گے کہ جنگ امن ہے! آزادی غلامی ہے! جہالت طاقت ہے! 1984ء گزر گیا ہے، جارج آرویل کا یہ ناول ایک برس میں چالیس لاکھ فروخت ہو گیا تھا۔ ہمارے ہاں کسی ناول کو دس برس میں ہزار خریدار میسر آ جائیں تو لکھنے والا خوش نصیب سمجھا جاتا ہے۔ تبھی ہمارے مقدر میں لکھا گیا کہ ہم اپنی رُوح فروخت کرتے رہیں، جہالت کی طاقت پر اینڈتے پھریں اور غلامی کو آزادی فرض کریں… یہ سمجھنے والوں کو غلامی مبارک ہو!

زاہدہ حنا
10نومبر 2020ء

—

ایرک آرتھر بلیئر جسے دُنیا جارج آرویل کے نام سے جانتی ہے، ایک انگریز صحافی، مضمون نگار اور ناول نگار تھا۔ 25 جون 1903ء میں بنگال کے شہر موتی ہاری میں پیدا ہوا۔ اس کی پیدائش کے بعد اس کا خاندان انگلستان منتقل ہو گیا۔ اس نے ایٹن سکول سے تعلیم حاصل کی۔ انڈین امپیریل پولیس کی طرف سے برما میں پانچ سال (1922ء -1927ء) ملازمت کی۔ 1927ء میں واپس انگلستان آیا اور ملازمت چھوڑ کر پیرس چلا گیا جہاں اس نے کتابیں لکھنا شروع کیں۔ 1929-1935ء کے درمیانی عرصہ میں ایک پرائیویٹ سکول میں پڑھاتا رہا اور صحافت سے منسلک رہا۔ 1935ء واپس انگلستان آ گیا۔ کچھ عرصہ پولٹری فارم اور ہوٹل چلاتا رہا۔ پھر ایک سٹور پر کام کرنے لگا۔ 1936ء میں ایلین او شہوگنیسی نامی خاتون سے شادی کی اور سپین چلا گیا۔ ایک قاتلانہ حملے میں اسے گولی لگ گئی ۔ میڈیکلی اَن فٹ ہونے کی بنا پر دوسری جنگ عظیم میں نہ لڑ سکا۔ واپس انگلستان آیا اور بی بی سی انڈیا پر خبریں پڑھتا رہا۔ جنگ کے خاتمے پر وہ ادب میں دوبارہ واپس آیا۔ اس نے ’اینیمل فارم‘‘ اور ’1984‘ ایسے ناول لکھے جنھوں نے دُنیا کو ہلا کر رکھ دیا۔ 21 جنوری 1950ء میں 46سال کی عمر میں فوت ہو گیا۔ اسے اس کی وصیت کے مطابق انگلستان کے ایک گاؤں کے چرچ میں دفن کیا گیا۔ 1949ء میں لکھے اپنے شہرۂ آفاق ناول ’’1984‘‘ نے اسے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ اس سے پہلے کسی نے بھی ہندسوں پر مشتمل کوئی ناول نہیں لکھا تھا۔ وہ آنے والے زمانوں کا قصہ لکھ رہا تھا۔ ایک ایسا شہرِ آشوب جوکروڑوں انسانوں کی زندگی کا سچ ہونے والا تھا۔ اس ناول میں آرویل نے ایسے کئی جملے لکھے جو دُنیا کے بہت سے سوچنے اور غوروفکر کرنے والوں کی زندگی کا سچ بن گئے۔ اس نے لکھا کہ ہم جانتے ہیں کہ کوئی بھی اقتدار پر اس لیے قابض نہیں ہوتا کہ کچھ دنوں میں وہ اقتدار سے دستبردار ہوجائے گا۔70ء کی دہائی میں اسے امریکی صدر نکسن اور اس سے جڑے ہوئے واٹرگیٹ اسکینڈل کے تناظر میں دیکھا گیا۔ اس زمانے میں یہ ناول امریکا میں خوب خوب بکا۔ 1984 کا سال آیا تو چونکہ اس ناول کا نام اس برس سے منسوب تھا، یہی وجہ تھی کہ اس ایک برس کے دوران امریکیوں نے اس کی 40 لاکھ کاپیاں خریدیں۔

—

ابوالفضل صدیقی اُردو کے صف اوّل کے افسانہ نگار، ناول نگار اور مترجم تھے۔ 4ستمبر 1908ء کو عارف پور نوادہ، بدایوں، اترپردیش میں ایک معزز زمیندار خاندان میں پیدا ہوئے۔ ان کا خاندان 1857ء کی جنگِ آزادی میں مجاہدین کی مدد کرنے کی پاداش میں معتوبینِ حکومت میں رہ چکا تھا۔ اس خاندان کے علم و شائستگی کا اتنا چرچا تھا کہ زمینداری کا روایتی رعب داب ان کی حویلی کے دروازے پر ہی کھڑا رہتا تھا، زمینداروں کے مظالم کی جگہ شاعرانہ حساسیت نے لے لی تھی، یہی وجہ تھی کہ ان کے مزارع اپنے مالکوں پر جان چھڑکتے تھے۔ ابوالفضل صدیقی مشن سکول میں دو سال گزارنے کے بعد سینٹ جارجز کالج مسوری میں داخلہ لینے میں کامیاب ہو گئے جو اس وقت ہندوستانیوں کے لیے بہت مشکل تھا۔ وہاں سے سینئر کیمبرج کر کے واپس آئے تو اپنی زمینداری سنبھالی۔ شکار، زراعت، باغات اور جانوروں کا باریک بینی سے مشاہدہ کیا، غرض جنگل اور دیہات سے متعلق ان کا سارا علم کتابِ فطرت سے براہِ راست اکتساب کا نتیجہ تھا جو پھر ان کے لازوال افسانوں میں جھلکا اور ایک زمانے کو اپنا معترف بنا لیا۔ ابو الفضل صدیقی کا پہلا افسانوی مجموعہ 1945ء میں شائع ہوا۔ انھی دنوں برصغیر میں نفرت کا جوالا مکھی پھوٹ پڑا۔ ابوالفضل اور ان کا خاندان چونکہ مسلم لیگی مشہور تھا، گھرانا بھی مسلم روایت پسند تھا، پھر ان کی حویلی اطراف کے دیہاتوں میں پھوٹ پڑنے والے خونی فسادات سے متاثر ہونے والے مسلمانوں کی پناہ گاہ بن گیا تو گویا بہانہ ہاتھ آ گیا۔ سازشی سازشوں کے جال بننے لگے، لیکن ابوالفضل اتنے حوصلہ مند اور ذکی تھے کہ نہایت حکمت و بصیرت سے ان سازشوں کے تاروپود بکھیرتے رہے۔ لیکن جب تقسیمِ ہند کے بعد حکومتِ ہند نے تنسیخ زمینداری کا قانون نافذ کر دیا جس سے بڑے بڑے زمیندار معاشی طور پر بدحال ہو گئے تو ابوالفضل صدیقی کا جی اتنا برا ہوا کہ بالآخر 1954ء میں پاکستان ہجرت کر آئے اور کراچی میں جیکب لائنز کے دو کمروں کے کوارٹر میں رہنے لگے۔ کہاں ایکڑوں پر پھیلی ہوئی حویلی اور نوکروں کی قطاریں اور کہاں یہ دو کمرے! کوئی اور ہوتا تو ماضی کی یادیں اوڑھ کر لیٹا رہتا لیکن انھوں نے نہ صرف پامردی سے حالات کا مقابلہ کیا بلکہ ساتھ ساتھ قلم سے افسوں بھی پھونکتے رہے۔ ایک کے بعد ایک ان کی لازوال کہانیاں آتی گئیں۔ ان کے موضوع بہت منفرد تھے۔ 1957ء میں جارج آرویل کے عظیم ناول ’’1984‘‘ کا اُردو ترجمہ کیا۔ ابو الفضل صدیقی کی علمی ادبی خدمات کے اعتراف میں ان کے افسانہ ’’چڑھتا سورج‘‘ پر 1957ء میں ان کو یونیسکو کا بین الاقوامی انعام دیا گیا۔ ناولٹ ’’گل زمین کی تلاش میں‘‘ پر 1983ء نقوش صدارتی ایوارڈ دیا گیا اور ناول ’’ترنگ‘‘ پر نیشنل بک کونسل ایوارڈ برائے 1989ء دیا گیا۔ ابوالفضل صدیقی کی 16 ستمبر 1987ء کو کراچی میں وفات ہوئی اور کراچی کے پاپوش نگر کے قبرستان میں سپردِ خاک ہوئے۔

Additional information
Author Name

ABUL FAZAL SIDDIQUI

,

George Orwell

ISBN

9789696623090

Pages

320

Publisher

Book Corner

Shipping & Delivery

Related products

-40%
Compare
Quick view
Add to wishlist

A History Of God

₨ 500 Original price was: ₨ 500.₨ 300Current price is: ₨ 300.
Add to cart
-70%
Compare
Quick view
Add to wishlist

A Rebel and Her Cause: The Life and Work of Rashid Jahan

₨ 1,495 Original price was: ₨ 1,495.₨ 448Current price is: ₨ 448.
Add to cart
-30%
Compare
Quick view
Add to wishlist

Abe Hayat

₨ 1,995 Original price was: ₨ 1,995.₨ 1,396Current price is: ₨ 1,396.
Add to cart
-40%
Compare
Quick view
Add to wishlist

Fajr and Noor

₨ 500 Original price was: ₨ 500.₨ 300Current price is: ₨ 300.
Add to cart
-50%
Compare
Quick view
Add to wishlist

Man’s Search for Meaning

₨ 500 Original price was: ₨ 500.₨ 250Current price is: ₨ 250.
Add to cart
-40%
Compare
Quick view
Add to wishlist

Nexus A Brief History of Information Networks from the Stone Age to AI

₨ 600 Original price was: ₨ 600.₨ 360Current price is: ₨ 360.
Add to cart
-40%
Compare
Quick view
Add to wishlist

The Forty Rules of Love

₨ 500 Original price was: ₨ 500.₨ 300Current price is: ₨ 300.
Add to cart
-19%
Compare
Quick view
Add to wishlist

Unani Falsafe Je Tareekh

₨ 600 Original price was: ₨ 600.₨ 488Current price is: ₨ 488.
Add to cart
    Rahbers Book
    Rabia Centre Near Askari
    Bank Bunder Road Larkana
    77150
    Working Days & Hours:
    Saturday To Thursday
    Timing: 10:30 AM To 9:30 PM
    Information
    • Home
    • About Us
    • Contact Us
    • Privacy Policy
    Help
    • Cancellation Order
    • Shipping & Delivery
    • Return & Exchange
    • Terms & Conditions
    Social Links
    • Facebook
    • Instagram
    • WhatsApp
    © 2024 Rahbers Book. All Rights Reserved. Rahbers Book is a registered trademark of Rahber Book Academy. | Developed by Muhammad Raheem
    • Menu
    • Categories
    • Holy Quran
    • CSS / PCS / PMS / FPSC
    • Biographies / Memoirs
    • Business / Marketing
    • Children
    • Grammar
    • Essays
    • Health & Fitness
    • History
    • Law
    • Magazine
    • Novel / Fiction & Literature
    • Pakistaniat
    • Philosophy
    • Poetry
    • Politics & Social Science
    • Psychology
    • Religions Spirituality
    • Safarnama / Travelogues
    • Science
    • Short Stories
    • Self-Help Development
    • Subjective Books
    • Tasawuf / Mysticism
    • Home
    • Coming Soon
    • Request A Book
    • Discounted
      • Books On 30% OFF
      • Books On 40% OFF
      • Books On 50% OFF
      • Books On 60% OFF
      • Books On 70% OFF
    • How To Pay
    • Delivery Charges
    • PDF To Print Book
    • Contact Us
    • Wishlist
    • Compare
    • Login / Register
    Shopping cart
    Close
    Sign in
    Close

    Lost your password?

    No account yet?

    Create an Account
    Shop
    0 Wishlist
    10 items Cart
    My account