FREE SHIPPING FOR ALL ORDERS ABOVE RS 3,000/=
  • Email: info@rahbersbook.com
  • Call / WhatsApp: +92 305-5395233
  • Call / WhatsApp: +92 335-1368782
Select category
  • Select category
  • Amliyat o Taweezat
  • Biographies / Memoirs
  • Books On 30% OFF
  • Books On 40% OFF
  • Books On 50% OFF
  • Books On 60% OFF
  • Books On 70% OFF
  • Business / Marketing
  • Children
  • CSS / PCS / PMS / FPSC
  • English Collection
  • Essays
  • Grammar
  • Health & Fitness
  • History
  • Holy Quran
  • Law
  • Magazine
  • Novel / Fiction & Literature
  • Pakistaniat
  • Philosophy
  • Poetry
  • Politics & Social Science
  • Psychology
  • Religions Spirituality
  • Safarnama / Travelogues
  • Science
  • Self-Help Development
  • Short Stories
  • Sindhi Collection
  • Speech
  • Subjective Books
  • Tasawuf / Mysticism
  • Urdu Collection
Login / Register
0 Wishlist
0 Compare
25 items ₨ 13,687
Menu
25 items ₨ 13,687
Browse Categories
  • Holy Quran
  • CSS / PCS / PMS / FPSC
  • Biographies / Memoirs
  • Business / Marketing
  • Children
  • Grammar
  • Essays
  • Health & Fitness
  • History
  • Law
  • Magazine
  • Novel / Fiction & Literature
  • Pakistaniat
  • Philosophy
  • Poetry
  • Politics & Social Science
  • Psychology
  • Religions Spirituality
  • Safarnama / Travelogues
  • Science
  • Short Stories
  • Self-Help Development
  • Subjective Books
  • Tasawuf / Mysticism
  • Home
  • Coming Soon
  • Request A Book
  • Discounted
    • Books On 30% OFF
    • Books On 40% OFF
    • Books On 50% OFF
    • Books On 60% OFF
    • Books On 70% OFF
  • How To Pay
  • Delivery Charges
  • Contact Us
  • PDF To Print Book
“The God of Small Things” has been added to your cart. View cart
-30%
Click to enlarge
Home Novel / Fiction & Literature Phansi
Yeh Soorma Hamara
Yeh Soorma Hamara ₨ 600 Original price was: ₨ 600.₨ 420Current price is: ₨ 420.
Back to products
Cosmos
Cosmos ₨ 1,500 Original price was: ₨ 1,500.₨ 900Current price is: ₨ 900.

Phansi

₨ 500 Original price was: ₨ 500.₨ 350Current price is: ₨ 350.

Compare
Add to wishlist
Categories: Books On 30% OFF, Novel / Fiction & Literature, Urdu Collection
Share:
  • Description
  • Additional information
  • Shipping & Delivery
Description

1829ء- پہلی مرتبہ یہ ناول فرانسیسی زبان میں “Le Dernier Jour d’un Condamné” کے نام سے ’’گاسلین‘‘ پبلشر سے شائع ہوا۔
1840ء- انگریزی زبان میں The Last Day of a Condemned” “کے نام سے منظرِعام پر آیا اور اس کی شہرت پوری دُنیا میں پھیل گئی۔
1933ء ۔ باری علیگ کے کہنے پر سعادت حسن منٹو نے اس شاہکار کو اُردو زبان میں منتقل کیا اور ’’اُردو بک سٹال، لاہور‘‘ سے شائع کرایا۔
2021ء- جہلم، پاکستان سے ’’بک کارنر‘‘ نے نستعلیق کمپوزنگ کروا کر مصنف و مترجم کے تعارف اور تصاویر کے ساتھ جدید ایڈیشن شائع کیا۔

—-

فرانس کے مایہ ناز بین الملّی شاعر، ادیب اور مفکر وکٹر ہیوگو کی ہستی محتاجِ تعارف نہیں۔وہ اپنی لاثانی و غیر فانی تصنیف “Les Misérables” سے شہرتِ دوام حاصل کر چکا ہے۔ فی الحقیقت فرانسیسی انشاپرداز اپنے زمانہ (1802-1885ء) میں فطرتِ انسانی کا بہترین ماہر تھا۔ جس چیز نے ہیوگو کے دماغ کو حد سے زائد پریشان کیا، جس مسئلے نے ہیوگو پر راتوں کی نیند حرام کر دی، جس قانون نے اس کے قلم کو اعجاز بخشا، وہ سزائے موت کا خونی فتویٰ تھا۔ اس کے نزدیک وہ کتاب قانون کا سیاہ ترین ورق تھا، جس میں متفقہ طور پر موت کی سزا کو جائز قرار دیا گیا تھا۔ ہیوگو فتویٰ ٔموت کو فرانسیسی مقننین کے عدل و انصاف کی رُو سے غدّاری بتاتا ہے۔ جس طرح ہیوگو نے غربا کے مصائب سے متاثر ہو کر “Les Misérables” لکھی، ٹھیک اسی طرح سزائے موت کے مجرم کے اندر احساسات اور قلبی کیفیات سے اثر پذیر ہو کر اس نے یہ کتاب”The Last Day of a Condemned Man” لکھی۔ کتاب کا اندازِ تحریر پڑھنے والوں کے دماغ سے گزر کر اُن کے دل پر منقش ہو جاتا ہے۔ کتاب فی الحقیقت ایک بین الملّی المناک داستان ہے۔ قانون دان طبقہ اور فطرتِ انسانی سے دلچسپی رکھنے والے حضرا ت کو چاہیے کہ وہ اس کتاب کا ضرور مطالعہ کریں۔ میں نے ہیوگو کے اس شاہکار کو اُردو کا جامہ پہنایا ہے۔ ترجمہ کرتے وقت میرے پیشِ نظر دو مقاصد تھے۔ اولاً ہیوگو کا تنسیخِ سزائے موت کا نظریہ۔ ثانیاً وطنی ادبیات کی خدمت۔ ممکن ہے کہ میں اپنے مؤخر الذکر مقصد میں کامیاب نہ ہو سکوں، بہرحال میں نے سعی ضرور کی۔

سعادت حسن منٹو

کچھ مصنف کے بارے میں:

وکٹر ہیوگو (26 فروری 1802 – 22 مئی 1885ء) فرانسیسی شاعر، ناول نگار، ڈراما نویس، رومانوی تحریک کا رہنما، جسے فرانسیسی زبان کا سب سے عظیم مصنف مانا جاتا ہے۔ ابتدا میں اس کی شہرت بطور شاعر تھی، لیکن بتدریج وہ ناول نگار اور ڈراما نویس کی حیثیت سے بھی مقبولیت حاصل کرتا چلا گیا۔ بطور ناول نگار اس کی شہرت ادب کے اعلیٰ درجے پر فائز ہوئی۔ ہیوگو کا باپ نپولین کی فوج میں جنرل کے عہدے پر فائز تھا۔ ہیوگو 9سال کا تھا جب وہ اپنے والد کے ساتھ سپین چلا آیا اور وہاں کچھ عرصے تک رہا۔ واپسی پر اس کا قیام پیرس میں رہا۔ اس کی تعلیم پیرس کے مشہور کالج لیسے لوئی گراں میں ہوئی۔ اسے شاعری اور ادب کا طالب علمی کے زمانے سے ہی شوق تھا۔ سترہ سال کی عمر میں اس نے بعض دوستوں کی مدد سے ’’محافظ ادب‘‘ کے نام سے ایک ادبی رسالہ نکالا۔ 1822ء میں اس نے اپنے گیت (Odes) شائع کیے جو بہت پسند کیے گئے۔ اس وقت کے حکمران لوئی اٹھارویں نے دربار سے اس کی پنشن مقرر کر دی جس کے باعث اس کو مالی یکسوئی نصیب ہوئی۔ کئی سال پے در پے اس کی نظمیں، ناول اور ڈرامے شائع ہوتے رہے جن کے باعث اس نے بڑی شہرت حاصل کر لی اور فرانسیسی اکیڈمی کا رکن منتخب کیا گیا۔ اس عرصے میں وہ سیاست میں دلچسپی لیتا رہا۔ 1848ء میں وہ دستور ساز اسمبلی کا رکن منتخب ہوا۔ 1851ء میں جب لوئی نپولین فرانس کا مطلق العنان حکمران بنا تو ہیوگو نے اپنے آپ کو اس کے مخالفوں کے ساتھ وابستہ کر لیا۔ نپولین، ہیوگو کی تنقید کی تاب نہ لا سکا اور اسے 1852ء میں جلاوطن کر دیا۔ ہیوگو کچھ عرصہ برسلز میں رہا، وہاں سے جرسی گیا اور بالآخر گیرنسی میں اس نے سکونت اختیار کر لی اور 1870ء تک وہیں رہا۔ جلاوطنی کے اٹھارہ سالوں میں اس نے ہر صنفِ ادب پر طبع آزمائی کی اور اس کے سب شہ کار نظم اور نثر دونوں میں، اسی جلاوطنی کے زمانے کی یادگار ہیں۔ ان کے مشہور ترین ناولوں میں “Les Misérables” (بدنصیب)، “The Hunchback of Notre-Dame”(نوٹرے ڈیم کا کبڑا)، “The Last Day of a Condemned Man” (پھانسی) شامل ہیں جن کے اُردو تراجم بھی منظرِعام پر آچکے ہیں۔

کچھ مترجم کے بارے میں:

سعادت حسن منٹو (11 مئی 1912ء- 18جنوری 1955ء) کو موضع سمبرالہ، ضلع لدھیانہ میں پیدا ہو ئے۔ ان کی ابتدائی تعلیم گھر میں ہوئی۔ بظاہر ان کی تعلیمی استعداد اس زمانے کے انٹرمیڈیٹ تک تھی جس کی سند وہ کئی بارامتحان میں ناکام ہونے کےباوصف ہی حاصل کر سکے تھے لیکن اس کےباوجود ان کی علمی استعداد کچھ کم نہیں تھی۔ ان کی مختلف تحریروں سے اندازہ ہوتا ہے کہ انھوں نے عالمی ادبیات کا مطالعہ کیا تھا۔ خصوصی طور پر وہ رُوسی اور فرانسیسی زبانوں کے ادب سے متاثر تھے۔جس زمانے میں ان کے مرشد باری علیگ انھیں آورہ گردی سے ہٹا کر صحافت کی ڈگری کی طرف کھینچ رہے تھے، اسی زمانے میں انھوں نے سب سے پہلے منٹو کو فرانس کے مشہور شاعر اور ڈراما نگار وکٹر ہیوگو کی تصنیف “The Last Day of a Condemned Man” کو اُردو میں ترجمہ کرنے کے لیے دیا تھا۔ بقول باری علیگ یہ ایک گرم کتاب تھی۔ باری اشتراکی تھے اور انھوں نے اپنے زعم میں فرانس کے ایک انقلاب پسند مصنف کے ایک انقلابی تصور کو اُردو میں منتقل کرنے کا کام منٹو کے سپرد کر دیا تھا۔ لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ یہی ترجمہ منٹو کے تخلیقی سفر کا ایک بڑا ہی اہم پڑاؤ ثابت ہوا۔ منٹو نے پندرہ دن کے اندر اندر پوری کتاب کو اُردو میں منتقل کر دیا۔ باری علیگ کے مطابق ہیوگو دُنیا کا سب سے بڑا ناول نگار تھا، اس لیے ان کے مشورے سے منٹو نے ہیوگو کی یہ تصنیف درسی کتاب کی طرح پڑھی اور اس کا ترجمہ کیا۔ کتاب کے چھپتے ہی منٹو صاحبِ کتاب ہو گئے تھے۔ وہ باری صاحب کے کہنے پر ہیوگو کی دوسری شہرۂ آفاق کتاب “Les Misérables” کا ترجمہ کرنا چاہتے تھے لیکن اس کی ضخامت کے پیشِ نظر یہ کام ممکن نہ ہو سکا لیکن اس کے بعد منٹو واضح طور پر فرانسیسی ادبیات میں دلچسپی لینے لگے تھے۔ اسی زمانے میں مشہور ادبی ماہنامے ’’ہمایوں‘‘ کا ایک خوبصورت فرانسیسی ادب نمبر (برائے ستمبر 1935ء) بھی مرتب کیا۔ منٹو نے ہیوگو کی نظموں کو بھی اُردو کا لباس پہنایا۔ پاکستان بننے کے بعد انھوں نے بہترین افسانے تخلیق کیے۔ جن میں ٹوبہ ٹیک سنگھ، کھول دو، ٹھنڈا گوشت، دھواں، بُو جیسے شاہکار شامل ہیں۔ ان کے کئی افسانوی مجموعے ، خاکے اور ڈرامے شائع ہوئے۔ کثرتِ شراب نوشی کی وجہ سے 18 جنوری 1955ء کو ان کا انتقال ہوا۔

Additional information
Author Name

SAADAT HASSAN MANTO

,

VICTOR HUGO

ISBN

9789696623830

Pages

152

Publisher

Book Corner

Shipping & Delivery

Related products

-40%
Compare
Quick view
Add to wishlist

A History Of God

₨ 500 Original price was: ₨ 500.₨ 300Current price is: ₨ 300.
Add to cart
-40%
Compare
Quick view
Add to wishlist

Fajr and Noor

₨ 500 Original price was: ₨ 500.₨ 300Current price is: ₨ 300.
Add to cart
-50%
Compare
Quick view
Add to wishlist

Kaghazi Hai Pairahan

₨ 1,495 Original price was: ₨ 1,495.₨ 750Current price is: ₨ 750.
Add to cart
-50%
Compare
Quick view
Add to wishlist

Man’s Search for Meaning

₨ 500 Original price was: ₨ 500.₨ 250Current price is: ₨ 250.
Add to cart
-25%
Compare
Quick view
Add to wishlist

Mastran Lay Chanhen Jo Kop

₨ 650 Original price was: ₨ 650.₨ 488Current price is: ₨ 488.
Add to cart
-40%
Compare
Quick view
Add to wishlist

Peer e Kamil

₨ 1,595 Original price was: ₨ 1,595.₨ 957Current price is: ₨ 957.
Add to cart
-40%
Compare
Quick view
Add to wishlist

The God of Small Things

₨ 500 Original price was: ₨ 500.₨ 300Current price is: ₨ 300.
Add to cart
-20%
Compare
Quick view
Add to wishlist

The Punjab under Imperialism 1885 -1947

₨ 685 Original price was: ₨ 685.₨ 548Current price is: ₨ 548.
Add to cart
    Rahbers Book
    Rabia Centre Near Askari
    Bank Bunder Road Larkana
    77150
    Working Days & Hours:
    Saturday To Thursday
    Timing: 10:30 AM To 9:30 PM
    Information
    • Home
    • About Us
    • Contact Us
    • Privacy Policy
    Help
    • Cancellation Order
    • Shipping & Delivery
    • Return & Exchange
    • Terms & Conditions
    Social Links
    • Facebook
    • Instagram
    • WhatsApp
    © 2024 Rahbers Book. All Rights Reserved. Rahbers Book is a registered trademark of Rahber Book Academy. | Developed by Muhammad Raheem
    • Menu
    • Categories
    • Holy Quran
    • CSS / PCS / PMS / FPSC
    • Biographies / Memoirs
    • Business / Marketing
    • Children
    • Grammar
    • Essays
    • Health & Fitness
    • History
    • Law
    • Magazine
    • Novel / Fiction & Literature
    • Pakistaniat
    • Philosophy
    • Poetry
    • Politics & Social Science
    • Psychology
    • Religions Spirituality
    • Safarnama / Travelogues
    • Science
    • Short Stories
    • Self-Help Development
    • Subjective Books
    • Tasawuf / Mysticism
    • Home
    • Coming Soon
    • Request A Book
    • Discounted
      • Books On 30% OFF
      • Books On 40% OFF
      • Books On 50% OFF
      • Books On 60% OFF
      • Books On 70% OFF
    • How To Pay
    • Delivery Charges
    • PDF To Print Book
    • Contact Us
    • Wishlist
    • Compare
    • Login / Register
    Shopping cart
    Close
    Sign in
    Close

    Lost your password?

    No account yet?

    Create an Account
    Shop
    0 Wishlist
    25 items Cart
    My account